اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وادی کشمیر میں عام ہڑتال مزاحمتی جماعتوں کی اپیل پر کی گئی جس کے دوران معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے -
حکام نے جنوبی کشمیر میں اعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا جبکہ سری نگر کے پائین شہر میں بھی سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے- کرفیو اور سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کے باوجود جنوبی کشمیر میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے کئے-
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورس نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے -
دوسری جانب مزاحمتی جماعتوں کے اتحاد نے سترہ دسمبر کو ایک احتجاجی مارچ کی بھی کال دے دی- اس درمیان سیکورٹی فورس نے علیحدگی پسند رہنماؤں کے گھروں پر چھاپہ مار کر متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تاہم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یسین ملک پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے-
وادی میں پولیس کا دعوی ہے کہ اتوار کو کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا- پولیس نے اگرچہ کہا ہے کہ ہفتے کے واقعے اور ہلاکتوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تاہم مقامی لوگوں میں شدید غم غصہ پایا جا تا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲